نئی دہلی،24اگسٹ(ایجنسی) کابینہ نے سروگیسی(رحم مستعار) کے تجارتی استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مجوزہ بل کو آج منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں کابینہ کی میٹنگ میں
اس بل کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان میں رحم مستعار کرنے کے بڑھتے رجحان اور اس کے تجارتی استعمال کے واقعات کے مدنظر حکومت نے اس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک بل تیار کیا ہے جسے آج کابینہ نے منظوری دے دی۔